• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر خزانہ کے انتقال سے متعلق بتایا۔

اپنے پیغام میں احسن اقبال نے تحریر کیا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان میں شامل اہم شخصیات میں سے ایک اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ قوم کے لیے سرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

احسن اقبال نے اپنے پیغام کے اختتام میں یہ بھی تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ سرتاج عزیز نواز شریف ابتدائی تین ادوار حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔ 

سرتاج عزیز جون 2013 سے اکتوبر 2015 تک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی رہے جبکہ دو مرتبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور بھی  رہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر خزانہ و مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے سرتاج عزیز کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید