راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول نے راولپنڈی ڈویژن میں گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3ارب 66کروڑ 93لاکھ روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کیں ،اس طرح مقررہ ہدف 3ارب 79کروڑ 31لاکھ روپے کے مقابلہ میں 97فیصد وصولیاں کی گئیں،محکمہ ایکسائز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن نے صوبہ بھر میں سب سے ٹیکس وصولیاں کی ہیں، ایکسائز حکام کے مطابق ضلع چکوال نے ہدف کے مقابلے میں 104فیصد14کروڑ 88لاکھ10ہزار روپے کی وصولیاں کیں ، اٹک نے ہدف کے مقابلے میں 99فیصد17کروڑ 53لاکھ 47ہزار روپے ، ضلع راولپنڈی نے ہدف کے مقابلے میں 96 فیصد 3ارب 16کروڑ 16لاکھ روپے اور جہلم نے 95فیصد وصولیاں کیں جو 18کروڑ 36لاکھ روپے تھیں،پورے ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس کی مدمیں ایک ارب 14کروڑ 71لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں ، ضلع راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں92کروڑ روپے ، جہلم نے 8کروڑ 57لاکھ 56ہزار روپے ، چکوال نے 6کروڑ 34لاکھ 70ہزار روپے ، اٹک نے 7کروڑ 75لاکھ 50ہزار روپے کی وصولیاں کیں ، راولپنڈی ڈویژن میں موٹر ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں ،ضلع راولپنڈی کی موٹر برانچ نے ہدف کے مقابلے میں 103جبکہ چکوال اور اٹک نے 110،110فیصد وصولیاں کیں ، راولپنڈی نے موٹر برانچ کی مد میں 74کروڑ 31لاکھ روپے ، اٹک نے 8کروڑ 91لاکھ 81ہزار روپے ، جہلم نے 9کروڑ 13لاکھ 41ہزار روپے ، چکوال نے 8کروڑ روپے کی وصولیاں کیں،راولپنڈی ڈویژن میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 44کروڑ 77لاکھ 96ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں ، راولپنڈی نے ایک ارب 44کروڑ 54لاکھ 63ہزار روپے کی وصولیاں کیں، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 6کروڑ 93لاکھ روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 42لاکھ روپے ، لگژری ہائوس ٹیکس میں 25لاکھ روپے وصول کئے گئے۔