لاہور (صباح نیوز) حکومت پنجاب کا لاہور میں دوبارہ مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وفدنے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس اورپائلٹ کرنل عبید شامل تھے۔