• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹراٹ کے بطور افغان کوچ کانٹریکٹ میں توسیع

جوناتھن ٹراٹ-- فائل فوٹو
جوناتھن ٹراٹ-- فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ کے کانٹریکٹ میں توسیع کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹراٹ کے بطور ہیڈ کوچ کانٹریکٹ میں توسیع سال 2024ء تک کی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توسیع کا یہ فیصلہ 18 ماہ میں آنے والی بہتری کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید