• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید انسدادِ دہشتگردی عدالت آئے، انکے وکیل نہیں آ سکے، سماعت ملتوی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید—فائل فوٹو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچے، مگر ان کے وکیل نہ آ سکے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز آصف نے کی۔

دورانِ سماعت معاون وکیل سردار شہباز نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں گے۔

عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس موقع پر راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید 9 مئی کے مقدمات میں 6 جنوری تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید