• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سیاست اہلیت و ایمانداری نہیں، این آر او پر چل رہی ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سیاست گزشتہ طویل عرصہ سے اہلیت اور ایمانداری پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے، آئین کے آرٹیکل 62،63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کیا گیا، قرضے لیکر ہڑپ کئے گئے،قوم کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی، اہلیت جانچ کر ووٹ دے آزمودہ پارٹیوں کو مزید موقع ملا تو ملک کی حالت بدلے گی نہ ہی امن و خوشحالی آئیگی۔

ملک بھر سے سے مزید