پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خلاف آئین کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات سے فرار ملک کو بحران سے دو چار کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آئین کے خلاف کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ملک کی بڑی جماعتوں کی غیر موجودگی میں قرار داد لانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کورم بھی پورا نہیں تھا، اس لیے اسے کثرت رائے کہنا درست نہیں۔