اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر نے سرکلر نمبر 14(3) ایس ایم آئی آر ون 2008جاری کیا ہے جس میں بنیادی سکیل نمبر 19یا اسکے مساوی عہدیداروں کو 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی اور پشاور میں کرنے کیلئے 30جنوری 2024ء تک درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ کورس 25مارچ 2024ء سے 12جولائی 2024ء تک منعقد ہو گا۔ بنیادی سکیل 19کے ایف بی آر کے جو افسران یہ کورس کرنا چاہتے ہوں اُنہیں اپنی تحریری رضا مندی کے ساتھ تازہ ترین میڈیکل رپورٹ ایف بی آر کو بھجوانا ہو گی۔ جن افسران کی درخواستیں 30جنوری 2024ء تک ایف بی آر کو نہیں ملیں گی اُنکے بارے میں یہ تصور ہو گا کہ وہ 35واں ایس ایم سی ٹریننگ کورس کرنا نہیں چاہتے۔