گجرات (نمائندہ جنگ)18کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالی شادیوال روڈ اور شہبا ز شریف پارک رو ڈ کا افتتاح کر دیا گیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تختی کی نقاب کشائی کی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ڈی او روڈز رائے نواز و دیگر بھی موجود تھے،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ساڑھے 8کلو میٹر طویل شادیوال روڈ کی تعمیر پر 17کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، کارپٹ روڈ کے دونوں اطراف سیوریج نالے بھی تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ سیوریج اور بارش کے پانی سے اس اہم ترین روڈ کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرک کی تعمیر اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا، منصوبے کی تکمیل سے نہ صر اس علاقہ کے لاکھوں مکینوں بلکہ نواحی دیہی علاقوں کے عوام کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔