پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے برطرف صدر خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔
درخواست گزار نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر بنانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بطور پاکستان ہاکی فیڈریشن پیٹرن انچیف جاری کیا ہے جس میں آئندہ ہفتے تک جواب طلب کیا گیا ہے۔