• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر کل کابل کا دورہ کریں گے

فضل الرحمان : فوٹو فائل
فضل الرحمان : فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل افغانستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر کل کابل جائیں گے۔ سابق ایم این اے مولانا جمال الدین محسود بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دورے میں افغان سر زمین کے پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے دورہ افغانستان سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دورہ افغانستان کے لیے حکومت پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا قائل ہوں مگر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے زمینی حقائق دیکھ کر ہی کسی جامع حکمت عملی کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید