پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قوم کو بہادر لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔
پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا ماحول بن چکا ہے، قوم کو بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دراصل کچھ لوگ عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے ڈرتے ہیں۔ بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے منشور نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ آج بھی ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔