امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی ہیں۔
لوئر دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل بروقت انتخابات ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک بچانا ہے تو آئین کے مطابق بروقت شفاف انتخابات کروانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔