راولپنڈی (جنگ نیوز ) مسلم لیگ (ق) راولپنڈی کے رہنماچوہدری اظہر پاپو برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے ۔ انہوں نے این اے 57سے دانیال چوہدری اور پی پی 19 سے حاجی پرویز کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ سابق امیدوار برائے کونسلر وارد نمبر 2چکلالہ کینٹ چوہدری اظہر نے کہا کہ دانیال چوہدری اور حاجی پرویز کی انتخابی مہم خود چلاؤں گا ۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی سے مسلم لیگ ن تمام سیٹیں جیتے گی ۔