• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔

جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی پی 12 سے آئی پی پی کے عمار صدیق کو سیٹ ملنے کا امکان ہے۔

پی پی 98 سے استحکام پاکستان پارٹی کے اجمل چیمہ، پی پی 106 سے علی اختر اور پی پی 180 سے ہاشم ڈوگر کو سیٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی 149 لاہور سے علیم خان، پی پی 204 سے نعمان فلک شیر، پی پی 250 سے افتخار گیلانی، 277 سے نیاز گشگوری اور 282 سے رفاقت گیلانی کو سیٹ ملنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر اور رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے۔

فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہی وال سے نوریز شکور کو بھی ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید