• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ممبر ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان حسین کی عمر ایوب سے ملاقات

فوٹو: فیس بک عمر ایوب
فوٹو: فیس بک عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے برطانوی ممبر ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی ماحول پر اظہار خیال کیا گیا۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے اور پاک برطانیہ تعلقات مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا، عمر ایوب نے لارڈ قربان حسین کو جبر، جمہوری آوازوں کو دبانے سے متعلق آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق  لارڈ قربان حسین کو جمہوری اداروں کے کمزور ہونے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے اور جبر کے بجائے اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا بنیادی حصہ ہے، خوف اور جبر کے ماحول میں منصفانہ اور پرامن معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہم جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید