اسلام آباد (حنیف خالد ) وفاقی وزیرخزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار بعد نماز جمعہ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز گئے جہاں پر انہوں نے3104ارب روپے کا میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے پر چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان ایف بی آر کے متعلقہ ممبروں ڈاکٹر محمد ارشاد ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ممبر کسٹمزناصر مسرور احمد ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر ممبرو ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال اور چیف صاحبان کو مبارکباد دی۔ وزیرخزانہ نے چیئرمین نثار محمد خان سے کہا کہ وہ ملک بھر کی فیلڈ فارمشینوں کے چیف کمشنروں اور انکی ٹیموں تک وزیر خزانہ کی شاباش پہنچا دیں۔