• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 242 کے حوالے سے شہباز شریف کا جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے حلقے این اے 242 پر ایم کیو ایم کی دستبرداری کے لیے شہباز شریف کا جلد خالد مقبول صدیقی سے رابطے کا امکان ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم امیدوار کھڑا کرے گی۔

شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد ن لیگ اور ایم کیو ایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی نشستوں پر فیصلہ ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی ہے، ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید