2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے فنڈز سے انعامات کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی انکوائری کے دوران 5 سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پی ایس بی نے ادا کی۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح پی ایس بی کا پیسہ چھوٹے کھیلوں پر خرچ ہونے کے بجائے کرکٹرز کو مل گیا۔
اس سے پہلے پی سی بی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں موقف تھا کہ وہ حکومت کو جوابدہ نہیں قومی خزانے سے کبھی پیسہ نہیں لیا۔