• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد حامد قتل کیس الطاف حسین ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر شاہد حامدقتل کیس میں ایم کیوایم کے قائد سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پولیس نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہدحامد کے قتل کیس میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کو جیل سے لا کر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیوایم کے قائد ، رہنماندیم نصرت اور اطہر سہیل زیدی مفرور ہیں۔ جبکہ ایک ملزم راشد اختر کے ملنے کا امکان نہیں ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر ایک بار پھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق شاہد حامد کو1997 میں قتل کیا گیا تھا ۔اس مقدمہ میں صولت مرز ا کو پھانسی کی سزاہوچکی ہے۔
تازہ ترین