• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر شرعی نکاح کیس: عمران اور بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

کیس کی سماعت راولپنڈی کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔

فرد جرم بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث عائد نہیں ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے عدالت میں ایک دن کی استثنیٰ کی استدعا کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روزہ استثنیٰ منظور کر لیا۔

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید