• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرا خان اپنی شادی کی تقریبات میں عجیب و غریب لباس پہن کر توجہ کا مرکز بن گئیں

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، اداکار و فلمساز عامر خان اور پہلی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کی گزشتہ روز ہونے والے سنگیت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کی وقتاً فوقتاً مختلف تقریبات سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی سنگیت کی تقریب میں ایرا خان نے ’ریڈ رائیڈنگ ہوڈ‘ سے متاثر ہوکر نوپور شیکھرے کے ساتھ سیاہ لہنگے پر سرخ ہوڈی پہن کر پاکستانی گانے ’آفرین آفرین‘ پر انٹری دے دی۔

سنگیت کی تقریب کے دوران دولہا میاں نے بھی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سیاہ رنگ کی شرٹ پینٹ کے ساتھ سُنہرے کوٹ کا انتخاب کیا۔

اس تقریب میں عامر خان کی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد خان نے بھی اپنے سُر بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

اس سے قبل راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد ہونے والے عشائیے میں دولہا اور دلہن کے ساتھ ساتھ مہمانوں نے بھی سیاہ رنگ کے ملبوسات زیب تن کئے۔ عشائیے کی تقریب میں عامر خان کی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنے بیٹے آزاد خان کے ساتھ شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو چلا کر محفل میں جان ڈال دی۔

اس کے بعد باری آئی رسم مہندی اور پاجامہ پارٹی کی۔ مہندی کی تقریب میں ایرا خان سفید رنگ کے گاؤن میں روایتی انداز میں نظر آئیں۔ 


پاجامہ پارٹی میں صرف دولہا اور دلہن نے ہی نہیں بلکہ شادی کے سلسلے میں اودے پور آئے ہوئے تمام مہمان نائٹ سوٹ اور لنگی میں موج مستی کرتے دکھائی دیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید