• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں

اداکارہ سویرا ندیم — فائل فوٹو
اداکارہ سویرا ندیم — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

 سویرا ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہماری زندگی کی خوشی اور فخر، میری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں رخصت ہو گئیں۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ جس سے بھی وہ اپنی زندگی میں ملیں وہ ہر شخص ان سے بہت محبت کرتا تھا اور اُنہیں یاد کرتا تھا، اُنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ والدہ مشکل وقت کا سامنا کرنے کی بھرپور ہمت رکھتی تھیں، وہ ہمدردی، طاقت اور مسلسل حوصلہ افزائی کی ایک شاندار مثال تھیں۔

سویرا ندیم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید