ساؤتھ کے معروف تامل اداکار وینکاٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش نے سابق اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کے ساتھ شادی سے قبل ڈیٹنگ (رومانوی ملاقاتوں) کی تردید کی ہے۔
ایک پرانے وائرل انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ انکی ایشوریا سے لَو میرج نہیں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ چنئی کی فیملی ویلفیئر کورٹ نے گزشتہ روز دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی۔
ایشوریا رجنی کانت جو فلم ڈائریکٹر ہیں انکی دھنوش کے ساتھ 20 برس تک شادی قائم رہی اور دو برس قبل دھنوش نے طلاق کا اعلان کیا تھا۔
اب دھنوش کا ایک پرانا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انکی اور ایشوریا کی شادی سے قبل ڈیٹنگ نہیں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ یکم نومبر 2004 کو دھنوش نے ایک پریس کانفرنس میں ایشوریا کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور انھوں نے اس موقع پر ان افواہوں کی بھی تردید کی تھی یہ لَو میرج ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ ایشوریا سے انکی شناسائی انکی بڑی بہن کی دوست کے طور پر ہوئی تھی۔
دونوں کے درمیان عمر کا فرق بھی تھا ایشوریا دھنوش سے دو برس بڑی تھیں، تاہم اس پریس کانفرنس میں دھنوش نے کہا تھا کہ اہلیہ کی عمر زیادہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔