بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے طور پر شہرت رکھنے والی ہیما مالنی کی مداح کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیما مالنی کے ساتھ یہ واقعہ نامور بھارتی شاعر، ادیب اور نغمہ نگار گلزار صاحب کی آٹو بائیوگرافی کی تقریب رونمائی کے دوران پیش کیا۔
کتاب ’گلزار صاحب، ہزار راہیں مڑ کر دیکھیں‘ کی تقریب رونمائی ممبئی میں ہوئی، جس میں ہیما مالنی نے بھی شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں گلزار صاحب کی فلموں، گانوں، کہانیوں، نظموں اور اُن کے دیگر ادبی کام کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایک نامعلوم مداح نے ہیما مالنی کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کی، جس پر ڈریم گرل نے جواب دیا کہ ’وہ یہاں سیلفی لینے تھوڑی آئے ہیں‘۔
ماضی کی لیجنڈ اداکارہ کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں زیرگردش ہیں، جس کو دیکھنے والے ہیما مالنی سے متعلق دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کے رویے کو سخت قرار دیا اور اُن کا موازنہ جیا بچن سے کیا، جو پاپارازیوں پر ناراض ہوچکی ہیں۔
ماضی میں شعلے، جمائی راجا، قدرت، دیش پریمی، دو اور دو پانچ، باغبان سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری ہے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ بعد ازاں سیاست میں چلی گئی تھیں۔