• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجری کے بعد سلیم خان کی صحت بہتر ہے، اداکارہ ڈیزی شاہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کم درجے کے برین ہیمریج کے بعد اب بھی ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ملک بھر میں مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اسی دوران اداکارہ ڈیزی شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹ شیئر کی ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں ڈیزی کا کہنا تھا کہ سلیم خان کی صورتحال مثبت ہے، گو کہ ڈیزی شاہ خود اسپتال میں ان سے ملاقات نہ کر سکیں، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ باقاعدگی سے سلمان خان سے رابطے میں ہیں۔

 2014 کی فلم جے ہو میں سلمان خان کے مقابل کام کرنے والی ادکارہ کے مطابق وہ اس حوالے سے سلمان خان اور انکے خاندان سے رابطے میں ہیں، انکےمطابق سلیم خان اب ٹھیک اور روبصحت ہیں۔ انکی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

ڈیزی شاہ  کے مطابق سلیم خان کی سرجری ہوئی ہے، تاہم اس سے قبل ڈاکٹروں نے بیان دیا تھا کہ کوئی سرجری نہیں کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سلیم خان کو دماغ میں معمولی خون بہنے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا اور فوری طور پر ایک طبی عمل انجام دیا گیا جس کے بعد صحت یابی کے عمل کے دوران وہ تاحال سخت نگرانی میں ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر جلیل پارکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سلیم خان کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ڈاکٹر کا یہ عوامی بیان اہل خانہ کو پسند نہیں آیا جن کی جانب سے رازداری کی اپیل کی گئی ہے۔ 

دریں اثنا اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ صحت ایک نجی معاملہ ہے اور وہ میڈیا کے ساتھ کوئی بھی اپڈیٹ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید