• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’جیو  نیوز‘ گریب
’جیو  نیوز‘ گریب

راولپنڈی میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈکیتی کے 6 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ریس کورس کے علاقے میں بین الصوبائی گروہ کے 4 ملزمان مارے گئے۔

ان ڈاکوؤں نے 3 روز قبل برطانیہ سے آنے والے شہری کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان نے رات گئے ریس کورس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی گروہ کے 4 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے پہلے کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایئر پورٹ پر ریکی اور بیرونِ ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے۔

2 ملزمان مورگاہ میں ہلاک

راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں ہوئے پولیس مقابلے میں بھی 2 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید