مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست گزار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے، سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے بعد آیا۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کے کیس پر نہیں ہوتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔