• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 30 جدید الیکٹرک بسیں اگلے ماہ چین سے پہنچ جائیں گی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں الیکٹرک بسیں چلا نے کے پرا جیکٹ پر ورلڈ بنک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بنک سے بھی ٹیکنکل معاونت مانگ لی 30جدید الیکٹرک بسیں اگلے ماہ چین سے پہنچ جائیں گی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرمیں چیئر مین سی ڈی اےکیپٹن(ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایشیا ئی تر قیاتی بنک کے پاکستان میں سر براہ اور دیگر عہدیداروں نے وڈی ولنک کے ذ ریعےشرکت کی۔ سی ڈی اے نے اسلام آ باد کے تیرہ روٹس پر 160الیکٹرک وہیکلز چلانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ پراجیکٹ وزارت دفاع کے ایک ذیلی ادارے کے اشتراک سے بنایاگیا ہے۔چین کو ان بسوں کی تیاری کا آرڈر دیاگیا ۔ پہلے فیز میں 30 بسیں تیار کی گئی ہیں۔ ان بسوں کی پر شپمنٹ انسپکشن کے لئے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈی جی میٹرو بس پراجیکٹ رانا طارق محمود کی سر براہی میں چار رکنی ٹیم چین گئی تھی جو گزشتہ روز اسلام آ باد واپس آئی۔

ملک بھر سے سے مزید