لاہور(این این آئی)لاہور بارکے سالانہ انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا ء کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 16نامزد ملزمان سمیت 40وکلاء پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی،اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔