پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے، اس پر عمل کریں گے، بلے کا نشان نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تین دن کےاندر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس سے اپنے امیدواروں کا بتائیں گے، امیدوار آزاد ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئی جی صاحب نے کمٹمنٹ کی ہے، کچھ لوگ معطل بھی کیے گئے ہیں۔