• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کا کراچی میں آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے لیے آج اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اجلاس ملتوی کیا، منیجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل میں قانونی رکاوٹ کا سامنا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید