• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت نے ’ہیلتھی سٹی‘ یعنی صحت مند شہر قرار دے دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او نے مدینہ منورہ کو 80 مختلف معیار پر پورا اترنے کے بعد یہ درجہ عطا کیا، یہ درجہ ایسے شہروں کو دیا جاتا ہے جو شہری صحت، ماحولیات اور فلاح و بہبود کے شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیر صحت فہد الجلجل سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔

اس موقع پر گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مدینہ کو ملنے والا یہ اعزاز مملکت کی قیادت کی ان کوششوں کا ثبوت ہے جو وہ شہریوں کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے کر رہی ہے، یہ وژن 2030ء کے اہداف کی جانب ایک مثبت عالمی پیش رفت بھی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ’ہیلتھی سٹی‘ کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی شہر کو 80 نکات پر پورا اترنا ضروری ہوتا ہے، جس میں سرسبز پارکس، پیدل چلنے کے محفوظ راستے، بنیادی صحت کے مراکز اور تعلیمی اداروں کے ذریعے صحت کی ترویج شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب کے مزید 14 شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جس میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض الخبراء اور شرورہ شامل ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید