پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارے 7 ارکان پارٹی نشان سے محروم ہیں۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 7 ارکان کو تیر کے انتخابی نشانات سے محروم رکھ کر آزاد امیدواران کے زمرے میں ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز ( آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) الیکشن ایکٹ کے تحت مقررہ نشان الاٹ کرنے کے پابند ہیں۔