• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں

الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا تبادلہ کرکے ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید