بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور میں عیدالفطر کے موقع پر اوور چارجنگ،اوورلوڈنگ، اوورسپیڈنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا اجلا س ہوا ۔ جس میں بہاولپور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو زیربحث لایاگیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور نے ٹرانسپورٹرز کوہدایات کرتے ہوئے کہاکہ اوورلوڈنگ اوراوورسپیڈ سے ہرصورت پرہیز کریں جبکہ شیڈول کے مطابق کرایہ وصول کریں زیادہ کرایہ ہرگز نہ لیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔