• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ، علی امین کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

علی امین گنڈا پور : فوٹو فائل
علی امین گنڈا پور : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں علی امین گنڈاپور  کی جانب سے پنجاب بھر میں اپنےخلاف درج مقدمات اور انکوائریز، انویسٹی گیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کےخلاف بدنیتی کی بنیاد پر درجنوں مقدمات درج کرکے سیل کر دیے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت خفیہ مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے اور ان مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید