• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 700 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید