• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 منٹ کی بندش کے بعد جدہ ایئرپورٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

جدہ ایئرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا، فضا میں روکی گئی 30 پروازوں کو لینڈنگ کی کلیئرنس مل گئی۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق متعدد پروازیں لینڈنگ کیلئے جدہ ایئرپورٹ کی اپروچ پر ہیں۔ 

اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والی پروازوں کو جدہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی تھی۔

دوحہ، بحرین، کوالالمپور، القسیم، دبئی، روم، قاہرہ، فرانس، استنبول، تبوک ایمسٹرڈم اور میونخ کی پروازیں لینڈنگ کی منتظر رہیں۔

اسی طرح کراچی، لاہور، دہلی، ڈھاکا، جکارتا، مالے، دمام، فرینکفرٹ، الجزائر، سکاکا، خرطوم کی پروازیں بھی جدہ لینڈنگ کیلئے چکر کاٹتی رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید