بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز کو جاری ردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ 4جولائی 2016ء کو ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اورڈی جی خان ڈویژن میں شدید طوفانی بارشیں ہونے کاامکان ہے جس سے تمام دریاؤں اورنہروں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔