ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان جی پی او میں سہولیات کے فقدان پر بزرگ پنشنرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گزشتہ روز ملتان جی پی او میں پنشنرز کے رش میں اضافہ ہو گیااور ہزاروں کی تعداد میں بزرگ پنشنرز پنشن لینے آئے جس کی وجہ سے جی پی او ہال میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہ رہی۔ شدید گرمی اور رش کی وجہ سے جہاں بزرگ پنشنرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہاں بیوہ خواتین بھی پنشن کے حصول کے لئے طویل لائنوں میں گھنٹوں انتظار کرتی رہیں۔ پنشنرز نے ملتان جی پی او میں سہولیات کے فقدان اور عملہ کی کم تعداد پرمظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جی پی او میں پنشن کائونٹرز اور عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او میاں ناصر نے بتایا کہ عید کیوجہ سے پنشن کے حصول کے لئے تمام پنشنرز ایک ساتھ آ گئے جس کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آئے ہیں تاہم عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے،خواتین کے لئے علیہدہ سے کائونٹر پہلے سے قائم ہے۔