• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے دستبردار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا۔

ڈیون کانوے چوتھے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید