• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کو آواز مل گئی، ملک کا پہلا ’انیمل رائٹس‘ اینتھم جاری

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جانوروں کے حقوق کی تنظیم عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف) نے جانوروں کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کا پہلا ’انیمل رائٹس‘ گانا جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائشہ چندریگر نے انگریزی اردو زبان میں پاکستان کے پہلے ’ اینیمل رائٹس‘ اینتھم ’Hearts Beat The Same‘ کی ویڈیو شیئر کردی۔

عائشہ چندریگر نے اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اس گانے کا خیال پہلی بار 2018 میں آیا تھا تاہم 2013 میں اس خیال کو جب اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ شیئر کیا تو اداکارہ نے ان کے ساتھ ملکر جانوروں کی مشکلات کو الفاظوں کی شکل دی اور گلوکار و موسیقار علی الہ دتا نے اس گانے کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی چلایا۔

انہوں نے چند دیگر گلوکاروں و موسیقاروں بالخصوص حبا حسن اور موجی کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اس گانے کی تیاری میں ان کی مدد کی۔

واضح رہے کہ عائشہ چندریگر ’ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف)‘ کی سربراہ ہیں۔ یہ تنظیم ملک بھر میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔ ان کا مرکزی دفتر کراچی میں قائم ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثانیہ سعید نے کچھ دن قبل گلی اور محلوں میں پھرنے والے آوارہ کتوں کا خیال رکھنے سے متعلق بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

اب انہوں نے اے سی ایف سمیت دیگر افراد کے اشتراک سے جانوروں کے حقوق کا پہلا اینتھم بھی ریلیز کردیا ہے۔ اس ترانے کے بول  (Hearts Beat The Same) یعنی دل ایک سا ہی ڈھڑکتا ہے کے ہیں۔

عائشہ چندریگر نے ملک کے پہلے اینیمل رائٹس اینتھم کی آڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا اس گانے کو مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید