• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی امریکا میں 4 ہزار سال پرانی پراسرار تہذیب کے آثار دریافت

فوٹو : ڈیلی میل
فوٹو : ڈیلی میل

ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی امریکا میں 4 ہزار سال پرانی تہذیب کے آثار دریافت کیے ہیں۔

وینزویلا میں ماہرین کو پہاڑیوں کے درمیان قدیم تہذیب کے آثار ملے ہیں، جس میں پتھروں اور پتوں پر بنے ہوئے رنگین ڈیزائن بھی ملے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کو ماہرین نے بتایا کہ پچھلی مرتبہ جب انہوں نے اس جگہ تحقیق کی تو انہیں انسانی تہذیب کے آثار نظر نہیں آئے تھے، اس بار دوبارہ تلاش کرنے پر انہیں نامعلوم تہذیب کے آثار ملے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ انہیں مختلف قسم کا آرٹ ورک بھی نظر آیا ہے جس میں پتھر کی دیواروں پر مختلف قسم کے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں جبکہ پتوں پر بھی کچھ الگ قسم کے نقش بنے ہوئے دکھائی دیے ہیں، جو شاید مقامی شکاریوں کو جمع  کرنے کیلئے پناہ گاہ اور ان کے رسم و رواج کیلئے جگہ کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔

محققین کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ قدیم لوگوں نے آرٹ کیوں تخلیق کیا، مگر ان کا تعلق پیدائش، بیماری، فطرت یا شکار سے ہوسکتا ہے۔

محققین نے اس سائٹ کو محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ وہ اس پارک میں مزید راک آرٹ سائٹس دریافت کریں گے جو 11,583 مربع میل پر محیط ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید