• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کا منسوخ ہونا پی ٹی آئی کیلئے نقصان کا باعث ہوگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال سیاسی جلسے جلوس جب منسوخ ہوتے ہیں یا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو کس کا فائدہ ہوتا ہے کس کا نقصان ہوتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ جلسے کا منسوخ ہونا تحریک انصاف کے لیے نقصان کا باعث ہوگا،جلسہ میں لوگ عمران خان کو سننے آتے ہیں لوگ عمران خان کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے اور باقی جو لوگ ہیں وہ ایک دوسرے کو نہیں مانتے۔پروگرام میں تجزیہ کار فخردرانی ،عمر چیمہ ،بینظیر شاہ اور مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔سنیئر صحافی فخر درانی نے کہا کہ پہلے بھی اس طرح کے تحفظات علاقہ مکینوں کی جانب سے سامنے آتے رہے ہیں خاص طو رپر جب طاہر القادری اور عمران خان نے دھرنا دیا تھالیکن اس وقت کوئی ان پر کان نہیں دھرتا تھا اصل معاملہ یہی ہے کہ اسٹبلشمنٹ اور حکومت نہیں چاہتی کہ جلسہ ہو اور اس جلسے کا منسوخ ہونا تحریک انصاف کے لیے نقصان کا باعث ہوگا۔سنیئر صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس میں گورنمنٹ اور پی ٹی آئی دونوں ملے ہوئے ہیں اگر صرف یہ تحریک انصاف کا مسئلہ ہوتا تو حکومت کو اجازت دے دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے اجازت نہیں دی اور پی ٹی آئی کو جواز مل گیا۔ جلسہ میں لوگ عمران خان کو سننے آتے ہیں لوگ عمران خان کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے اور باقی جو لوگ ہیں وہ ایک دوسرے کو نہیں مانتے۔

ملک بھر سے سے مزید