• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یورپین یونین کے اسکالرشپ پروگرام میں پاکستانی طلباء ایک بار پھر سر فہرست

یورپین یونین کے ارازمس منڈس اسکالر شپ پروگرام میں پاکستانی طلباء ایک بار پھر سر فہرست رہے ہیں۔

یورپین یونین کے اسلام آباد میں واقع آفس کے مطابق یورپین یونین کے ErasMus Mundus Joint Masters program 2024 کے تحت دنیا بھر کے طالبعلموں کےلیے جاری اسکالر شپ پروگرام میں 189 پاکستانی طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب پاکستانی طالب علم اس اسکالر شپ کے حصول میں سرفہرست ہیں۔

یورپین آفس کے مطابق اس سال ایرازمس منڈس پروگرام کے تحت 137 ممالک کیلئے مجموعی طور پر 2603 وظائف رکھے گئے تھے۔ جس میں سے 189 وظائف پاکستان نے حاصل کیے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سے انڈیا 146، میکسیکو121، بنگلہ دیش 119، نائجیریا نے 97 اور برازیل 84 سکالر شپس کے ساتھ نمایاں رہے۔

جن پاکستانی طلباء نے یہ اسکالر شپ حاصل کی ہیں وہ بہت جلد آسٹریا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، اسٹونیا، فرانس، فن لینڈ ،جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، مالٹا، لیٹویا، ناروے،نیدرلینڈز، پرتگال، پولینڈ، سویڈن، اسپین، سلووینیا، سربیا، اور ترکی کی مختلف جامعات میں اپنی تعلیم کے حصول کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید