• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی کراؤن‘ میں نظر آنیوالی ریگل سپر یاٹ حیران کن قیمت پر فروخت کیلئے تیار

مشہور ٹی وی شو ’دی کراؤن‘ میں نظر آنے والی ریگل سپر یاٹ حیران کن قیمت پر فروخت کیلئے پیش کردی گئی، 325 فٹ لمبی کرسٹیانا او نامی بوٹ پر دی کراؤن کے سیزن فائیو میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس نے چھٹیاں گزاری تھیں۔

ٹیلی ویژن پر لیڈی ڈیانا کی کہانی میں نظر آنے والی سپریاٹ ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئی ہے جس میں رہائش بھی اختیار کی جا سکتی ہے، مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے جس کی قیمت 7 کروڑ 60 لاکھ یورو (پاکستانی 27 ارب سے زائد)  رکھی گئی ہے۔

کرسٹیانا او کا شمار 2018 تک دنیا کی 45ویں سب سے بڑی یاٹ ہونے کی وجہ سے ہونے لگا ہے، اس کی اہم وجہ اس کی تاریخی اہمیت کے ساتھ ساتھ  اندر اور باہر دونوں جگہ سے خوبصورت ہونا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے دوبارہ تیار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ کشتی تیزی سے ایک قسم کی لگژری یاٹ کے طور پر مشہور ہوگئی، سب سے زیادہ قابل ذکر بات اس کا یونانی ڈیزائن ہے جس کے نچلے حصے میں ایک سوئمنگ پول بنایا گیا ہے، جسے نکالا بھی جا سکتا ہے اور اسے ڈانس فلور بنانے کیلئے اوپر اٹھایا بھی جا سکتا ہے، ماہر ڈایزئنر اور آرکیٹیکٹ بھی اس سپریاٹ کو تیار کرنے میں شامل تھے، جو کہ 18 کمروں پر شاندار اور کشادہ کمروں پر مشتمل ہے۔

اس یاٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سپر یاٹ کو دی کراؤن کے سیزن فائیو کی فلم بندی کیلئے استعمال کیا گیا ہے، اسپین کے ایک ساحل پر اس کی شوٹنگ کی گئی تھی۔

دی کراؤن کے اس حصے میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس 1991 میں اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر اٹلی کے سفر پر نکلتے  ہیں، شو میں شاہی جوڑے کی اصل الیگزینڈر یاٹ کی جگہ سپریاٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید