• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بار نے انٹرا کورٹ اپیلوں میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور بار نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کردی۔

لاہور بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انٹراکورٹ اپیلوں میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا ایشو زیرِ سماعت ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بنیادی حقوق، عوامی مفاد کے مقدمات میں سپریم کورٹ پہلے بھی وکلاء  تنظیموں کونمائندگی کا حق دے چکی ہے۔

گزشتہ سماعت پر مقدمہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

لاہور بار کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور بار کو مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دے۔

قومی خبریں سے مزید