• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایران سے درآمدات بڑھ گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 16فیصد بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق دسمبر 2023ء میں سالانہ بنیاد پر ایران سے درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر 2023ء ایران سے درآمدات 48 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ دسمبر 2022ء میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 42 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھیں۔

گزشتہ ماہ ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز رہا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے حال ہی میں تجارتی تعاون بڑھانے کا 5 سالہ پلان تشکیل دیا ہے۔ دونوں ممالک نے 2028ء تک دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید