پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا تاریخی جلسہ دیکھ کر ن لیگیوں کی زبان بگڑ رہی ہے۔
پلوشہ خان نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ن لیگ والے جہاں جاتے ہیں، اُن کا چور، چور کے نعروں سے استقبال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کے وقت آصف علی زرداری نے ان کی بےجان جماعت میں سانس ڈال دی۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ آج لاہور میں بلاول بھٹو کا تاریخی جلسہ دیکھ کر ن لیگیوں کی زبان بگڑ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کے بعد مجھے کیوں بلایا کی راگنی شروع ہونے والی ہے۔